تیل اور گیس کی تلاش کیلئے پانچ کمپنیوں کو لائسنس جاری

حکومت نے تیل اور گیس کی تلاش کے لیے  پانچ کمپنیوں کو لائسنس جاری کر دیئے۔

 

معاہدے پرسیکریٹری پیٹرولیم اوراو جی ڈی سی ایل کے منیجنگ ڈائریکٹر نے دستخط  کیے ہیں۔  تیل وگیس کی تلاش کا کام حضرو، وہاڑی، ستلج، کھیواڑی ایسٹ اورنوشہرہ بلاکس میں ہو گا۔

وفاقی وزیر حماد اظہر کا کہنا ہے کہ حکومت درآمدی تیل وگیس پر انحصار کم کرنا چاہتی ہے۔ تیل وگیس کی تلاش کے لیے او جی ڈی سی ایل ادائیگی کرے گی۔ امید ہے کہ 5 بلاکس میں تیل وگیس کی تلاش میں کامیابی ملے گی۔

Back to top button