افغان طالبان کیساتھ دوستانہ تعلقات کیلئے تیار ہیں

چین نے افغانستان میں طالبان کی حکومت کو تسلیم کرنے اور تعاون کے حوالے سے گرین سگنل دے دیا ہے ، ترجمان چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ افغان طالبان کے ساتھ دوستانہ تعلقات کے لیے تیار ہیں۔افغان عوام کے حقوق کا احترام کرتے ہیں۔
چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ افغان عوام کو اپنی منزل کا خود تعین کرنے کا حق ہے۔ افغانستان کے ساتھ دوستانہ، باہمی تعاون کا فروغ جاری رکھنا چاہتے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز طالبان نے افغانستان کے دارالحکومت کا کنٹرول بھی سنبھال لیاتھا۔ اتوار کی صبح طالبان بغیر مزاحمت ہی کابل اور جلال آباد میں داخل ہوگئے جس کے بعد افغان صدر اشرف غنی بھی ملک سے فرار ہوگئے۔
