ثنا جاوید اورعمیر جسوال نے شادی کر لی

پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ ثنا جاوید گلوکار عمیر جسوال کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئی۔
چند ماہ قبل گلوکار عمیر جسوال کی سالگرہ کے موقع پر اداکارہ ثنا جاوید نے انہیں سالگرہ کی مبارکباد دی تھی جس کے بعد ان کے مداحوں کی جانب سے کہا جا رہا تھا کہ دونوں جلد شادی کرنے والے ہیں لیکن اداکارہ ثنا جاوید اور گلوکار عمیر جسوال کی جانب سے اس بات کی تصدیق نہیں کی گئی تھی کہ وہ شادی کریں گے یا نہیں۔ اب اچانک ثنا جاوید اور عمیر جسوال دونوں کی جانب سے ہی انسٹاگرام اکاؤنٹ پر تصویر شیئر کی گئی ہے۔
https://www.instagram.com/p/CGks6wJHXBu/?utm_source=ig_embed
https://www.instagram.com/p/CGks6wMBFXQ/?utm_source=ig_embed
ثنا جاوید اور عمیر جسوال نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پرایک دوسرے کے ساتھلی گئی تصاویر شیئر کی ہے اور دونوں نے اپنے کیپشن میں ’الحمداللہ‘ لکھا ہے۔ ثنا جاوید اور عمیر جسوال کی تصویر کو دیکھنے کے بعد یہی لگتا ہے کہ دونوں نے نکاح کر لیا ہے، جبکہ ثنا جاوید اور عمیر جسوال کی جانب سے تصویر شیئر کرنے کے بعد سوشل میڈیا پر شوبز انڈسٹری کی شخصیات سمیت ان کے مداحوں کی جانب سے نیک خواہشات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ اداکارہ ثنا جاوید پاکستان شوبز انڈسٹری کی با صلاحیت اداکاراؤں میں سے ایک ہیں جب کہ گلوکار عمیر جسوال نے کوک اسٹوڈیو کے گانے ’سمی میری وار‘ سے خوب شہرت حاصل کی تھی۔
