جاوید آفریدی نے بھارتی گلوکار گپی گریوال کو پشاور زلمی کا آٹوگراف بیٹ دیا

چیئرمین پشاور زلمی جاوید آفریدی نے پاکستان کے دورے پر آئے بھارتی گلوکار اور اداکار گپی گریوال کو پاکستان سپر لیگ کی ٹیم پشاور زلمی کا آٹوگراف بیٹ کا تحفہ دیا۔ نجی دورے پر پاکستان آئے گپی گریوال نے لاہور میں جاوید آفریدی سے ملاقات کی۔
اس موقع پر جاوید آفریدی نے انہیں پشاور زلمی ٹیم کا آٹوگراف بیٹ اور پشاور زلمی کی جیکٹ بھی دی۔ بھارتی اداکار گپی کریوال نے کہا کہ پاکستان میں جس طرح مہمان نوازی کی گئی اس سے بہت خوش ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ کھلاڑی اور فنکار ملکوں کو قریب لاتے ہیں۔
WhatsApp Image 2020 01 22 at 3.12.57 PMپشاور زلمی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آٹوگراف بیٹ اور جیکٹ گپی گریوال کو بہت پسند آئی جس کے بعد انہوں نے پشاور زلمی کو پی ایس ایل فائیو کےلیے ’گڈ لک‘ کا پیغام دیا۔ چیئرمین جاوید آفریدی نے گپی گریوال سے ملاقات میں امید کا اظہار کیا کہ مزید بھارتی اداکار پاکستان اور پاکستانی فنکار مسقبل میں بھارت کا دورہ کریں گے۔
اس سے قبل گزشتہ روز گپی گریوال نے پاکستان میں ننکانہ صاحب گردوارہ جنم استھان کا دورہ بھی کیا تھا۔
ان کا اس موقع پر کہنا تھا کہ وہ کافی وقت سے آنا چاہتے تھے اور اب جب وہ یہاں موجود ہیں تو انہیں بہت اچھا لگ رہا ہے۔انہوں نے دوبارہ پاکستان اپنی بیوی بچوں کے ساتھ آنے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button