جعلی اکاؤنٹس کیس: نیب راولپنڈی وزیراعلیٰ سندھ کوطلب کرلیا

وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کو نیب راولپنڈی نے ایک بار پھر طلب کرلیا ہے وزیراعلی سندھ نے نیب راولپنڈی میں پیش ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے۔مراد علی شاہ کو جعلی اکاونٹ اورسندھ روشن پروگرام سولر لائیٹس کیس میں 4 جون کو طلب کیا گیا ہے.
قومی احتساب بیورو کے راولپنڈی دفتر سے وزیراعلیٰ سندھ کی طلبی کے سمن جاری کر دیئے گئے۔ مراد علی شاہ کو جعلی اکاؤنٹس اور سندھ روشن منصوبے میں بے ضابطگیوں سے متعلق تحقیقات میں پوچھ گچھ کے لئے طلب کیا گیا ہے۔ سولر لائٹس کیس میں ڈائریکٹرز محمد جعفر اور عزیر تحسین نے اعتراف جرم کرلیا ہے۔ دونوں ڈائریکٹرز نے لوٹے گئے 21 کروڑ روپے واپس قومی خزانے میں جمع کرا دیئے۔ نیب راولپنڈی نے وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کو کل دن گیارہ بجے نیب اولڈ ہیڈ کوارٹر میں بلایا گیا ہے۔مراد علی شاہ سے نیب کی جے آئی ٹی تفتیش کرے گی، نیب نے مراد علی شاہ کو تیسری مرتبہ طلب کیا ہے ابتک وہ صرف ایک بارنیب راولپنڈی کے سامنے پیش ہو ئے ہیں، نیب ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ پر سولر لائٹس کیس میں غیر قانونی ٹھیکے دینے کا الزام ہے جبکہ نیب سولر لائٹس کیس میں ابتک پلی باریگنگ کے ذریعے 290 ملین روپے نیب ریکور کرچکی ہے۔ منصوبے میں شامل دو کمپنیوں نے پلی بارگین میں رقم واپس کی تھی جبکہ 4 ملزمان بھی اس کیس میں پلی بارگین کرچکے ہیں۔
دوسری طرف وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے 4 جون کو نیب راولپنڈی کے سامنے پیش ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔مراد علی شاہ کی پیشی کے حوالے سے نیب نے ضلعی انتظامیہ اور پولیس سے سیکیورٹی بھی طلب کرلی ہے۔ چیف کمشنر اسلام آباد کو خط میں نیب نے سیکیورٹی کو یقینی بنانے کی درخواست کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button