جمیل احمد کی گورنر اسٹیٹ بینک کے عہدے پر تعیناتی کی منظوری

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے گورنر اسٹیٹ بینک کے عہدے کے لیے جمیل احمد کی تعیناتی کی منظوری دے دی۔

جمعہ کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے یہ منظوری آئین کے آرٹیکل 48،ایک، اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان ایکٹ کے سیکشن 11،اے،ایک، کے تحت وزیراعظم کی ایڈوائس پر دی۔

Back to top button