ورلڈ بینک میں پاکستانی ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی مدت ملازمت میں توسیع

ورلڈ بینک میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے عہدے پر نئی تعیناتی کی بجائے حکومت نے موجودہ ایگزیکٹو ڈائریکٹر نوید کامران بلوچ کی مدت ملازت میں ایک سال کی توسیع کر دی ہے۔
حکومت نے سابق وزیراعظم عمران خان کے پرسنل سیکرٹری اعظم خان کی بطور ایگزیکٹو ڈائریکٹر ورلڈ بینک تقرری کا نوٹیفکیشن منسوخ کر دیا۔
وفاقی حکومت نے موجودہ ایگزیکٹو ڈائریکٹر ورلڈ بینک نوید کامران بلوچ کی مدت میں ایک سال توسیع کر دی، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔
اعظم خان نے 31 اکتوبر 2022 کو ورلڈ بینک میں جوائننگ دینا تھی، جس کا 21 فروری 2022 کو اعظم خان نے چار سال کیلئے ورلڈ بینک میں اپنی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کروایا تھا۔
