جوبائیڈن کی تقریر کے دوران فلسطینیوں کی حمایت میں نعرے لگ گئے

امریکی صدر جوبائیڈن کی تقریر کے دوران فلسطینوں کی حمایت میں شرکا نے نعرے لگادیئے۔
تفصیلات کے مطابق جوبائیڈن جنوبی کیرولائنا کے چرچ میں سیاہ فام ووٹرز سے خطاب کررہے تھے ۔تقریر کے دوران شرکا نے غزہ میں جنگ بندی کے مطالبات پرمبنی نعرے لگائے۔جس پرنعرے لگانے والوں کو باہر نکال دیاگیا
امریکی صدر جوبائیڈن کاکہنا تھا کہ میں اسرائیل سے بات کررہا ہوں کووہ غزہ سے نکلے۔میں آپ کے جذبات سمجھتا ہوں ،بائیڈن نے مظاہرین کو خاموش کرانے کی کوشش بھی کی۔
شرکا نے کہا کہ اگر واقعی فلسطینیوں کی موت کا دکھ ہے تو جنگ بندی کرائیں۔
