اپوزیشن کے بجائے شیخ رشید اپنی وزارت پر توجہ دیں

مسلم لیگ ن پنجاب رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ دو سال میں کراچی سرکلر کی ایک اینٹ نہیں رکھی جاسکی آخر کب اس پہلے مرحلے کی اینٹ رکھی جائے گی، اس کا جواب دیں۔ اپوزیشن کے بجائے شیخ رشید اپنی وزارت کی کارکردگی پر توجہ دیں۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناء اللہ نے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ جو آئینی طریقے سے آیا نہ ہو وہ آئینی مدت پوری نہیں کر سکتا۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے بجائے شیخ رشید اپنی وزارت کی کارکردگی پر توجہ دیں، آئے روز ریل حادثات اور ان میں اموات ہورہی، وہ ہر روز بیٹھ کر ایک ہی منصوبے کے بارے میں پریس کانفرنس کرتے ہیں، ہر ہفتے اسے پھر سے دوہراتے ہیں ۔ مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ جو آئینی طریقے سے نہ آیاہو وہ مدت پوری نہیں کرسکتا، شیخ رشید اپوزیشن کے بجائے اپنی وزارت کی کارکردگی پر توجہ دیں۔ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی پریس کانفرنس کے ردعمل میں رہنما ن لیگ نے ایک بیان میں کہا کہ آئے روز ریل حادثات اور اموات ہورہی ہیں، شیخ رشید ہر روز ایک ہی منصوبے سے متعلق پریس کانفرنس کرتے ہیں جب کہ 2 سال میں کراچی سرکلرکی ایک اینٹ نہیں رکھی جاسکی۔
یاد رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا تھا کہ نوازشریف پاکستان واپس نہ آئے تو ان کی پارٹی مسلم لیگ ن بکھر جائے گی، نواز شریف واپس آجاتا ہے تو اس کی سیاست بہتر ہوسکتی ہے ورنہ ن لیگ متحد نہیں رہے گی کیوں کہ ن لیگ تو مریم نواز کے ساتھ ہے لیکن ش لیگ نہیں ہے، آپ دیکھ لیں کہ ش لیگ مریم کے ساتھ عدالت میں بھی نہیں گئی، مریم نواز کو جب یقین ہوا کہ باہر نہیں جاسکتیں تو پتھراؤ کروا دیا گیا جب کہ نواز شریف اور سابق صدر آصف علی زرداری کی بھی سیاست میں کوئی گنجائش نہیں ہے، اپوزیشن نے فضل الرحمان کے پیچھے لگ کر اپنی سیاسی عاقبت خراب کی ہے۔
اپوزیشن جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس پر پوچھے گئے سوال کے جواب میں وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ اے پی سی ٹائیں ٹائیں فش ہے۔ وزیراعظم عمران خان کے دورہ کراچی کے حوالے سے شیخ رشید احمد نے کہا کہ وایراعظم عمران خان کا دورہ کراچی انتہائی اہمیت کا حامل ہے، جہاں سندھ حکومت سے بھی بات چیت ہوگی جب کہ وزیراعظم کراچی کےلیے ایک بڑے پیکج کا اعلان بھی کریں گے تو میرے خیال میں آج کا دن پاکستانی سیاست میں تبدیلی لاسکتا، عمران خان کےلیے آنے والے دنوں میں بھی کوئی خطرہ نہیں ہے وہ 5 سال پورے کریں گے جبکہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ اسمبلیوں سے استعفیٰ نہیں دیں گے، اپنی تحریک میں اپوزیشن جماعتیں صرف جلسہ جلوس ہی کرسکتی ہیں لیکن دھرنا نہیں دے سکتیں۔اپنے محکمے کی کارکردگی پر بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے نے بتایا کہ پاکستان ریلوے کی بہتری کےلیے اقدامات کیے جا رہے ہیں، رواں سال کی ایک اچھی خبر تو ایم ایل ون منصوبہ ہے جب کہ دوسری خوشخبری کراچی سرکلر ریلوے ہے ، کے سی آر ٹریک کو ڈبل کیاجائے گا ۔
