جےیوآئی (ف) کےرہنماپربچےسےزیادتی اورمتاثرہ اہل خانہ کودھمکانےکاالزام

مدرسے میں استاد کی جانب سےزیادتی کا نشانہ بنائے جانے والے بچے کے اہل خانہ نےالزام لگایا ہے کہ جمعیت علمائے اسلام (ف) کےایک رہنما ان پرعدالت کےباہرتصفیے کے لیےدباؤ ڈال رہے ہیں۔
متاثرہ بچے کےعزیزمحمد اقبال نے وادئ تیرہ میں ذرائع کوبتایا کہ ‘جےیوآئی (ف) کےرہنما مفتی کفایت اللہ اوران کےساتھی انہیں عدالت کےباہرتصفیہ نہ کرنےکی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہےہیں جبکہ انہوں نےاس حوالے سے رقم کی پیش کش بھی کی ہے لیکن ہم نے یہ پیش کش قبول نہیں کی’۔ وزیراعلیٰ کےمشیربرائےبہودآبادی احمد حسین شاہ نےمتاثرہ بچےکےاہل خانہ سےملاقات کی اورانہیں وزیراعلیٰ کی جانب سےایک لاکھ روپےکا امدادی چیک فراہم کیا۔
خیال رہےکہ متاثرہ بچےکےعزیزنےمجرم کوسرعام پھانسی دینےکا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ اس لیےضروری ہے کیونکہ ایسی سزاؤں سے بچوں کےخلاف جرائم میں مدد ملے گی۔ وزیراعلیٰ کے معاون احمد حسین شاہ کا کہنا تھا کہ حکومت صوبےمیں بچوں کےخلاف جرائم کو ختم کرنے کےلیےسنجیدہ اقدامات کررہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ’‘ ہم اس کیس میں فریق بن چکے ہیں تاکہ عدالت کے باہر کسی قسم کے تصفیے کی کوششوں کوختم کیا جاسکےاورسخت سزا دینےکےحوالےسے مجرموں کے لیےایک مثال قائم ہوسکے۔
احمد حسین شاہ کا کہنا تھا کہ حکومت متاثرہ بچے کو تعلیم اوردیگرسہولیات فراہم کرےگی۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت، بچوں کےخلاف جرائم سے متعلق قوانین کومضبوط بنانے کےلیےاقدامات کررہی ہےتا کہ مجرم سزا سےنہ بچ سکیں۔ علاوہ ازیں بچےکےساتھ زیادتی کے کیس کی تحقیقات کےلیےبنائی گئی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جےآئی ٹی) میں شامل سینئرسپرنٹنڈنٹ آف پولیس (انویسٹی گیشن) عارف جاوید کا کہنا تھا کہ پہلی مرتبہ ضلع میں پولیس نے بچوں کے خلاف جرائم میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرنے کے لیےہرممکن اقدامات اٹھائے ہیں، جس میں ڈی این اے ٹیسٹ بھی شامل ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button