بھارت کیخلاف نیوزی لینڈکودوسرےٹی ٹونٹی میں شکست

بھارت نےلوکیش راہل اورباؤلرزکی عمدہ کارکردگی کی بدولت نیوزی لینڈ کودوسری ٹی20 میچ میں باآسانی7وکٹوں سے شکست دےکرپانچ میچوں کی سیریزمیں 0-2 کی برتری حاصل کرلی۔
آکلینڈ میں کھیلےگئےسیریزکےدوسرےمیچ میں ٹاس جیت کرپہلےبیٹنگ کرنےوالی نیوزی لینڈ کی ٹیم کواوپنرزنے48رنزکا اچھا آغازفراہم کیا۔ بھارت کوپہلی کامیابی ایک مرتبہ پھرمارٹن گپٹل کی شکل میں ملی جو 20 گیندوں پر 2 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 33 رنز بنانے کے بعد شردل ٹھاکر کی وکٹ بن گئے۔ اسکور68 تک پہنچا توکولن منرو بھی 25 گیندوں پر 26 رنز کی اننگز کھیلنے کےبعد شیوم دوبےکی گیند پرکپتان ویرات کوہلی کو کیچ دے بیٹھے۔
لیکن بھارتی ٹیم کوبڑی کامیابی اس وقت ملی جب کولن ڈی گرینڈ ہوم ایک اورمرتبہ ناکامی سےدوچارہوکرپویلین لوٹےجبکہ 81 کےاسکورپرکین ولیمسن کی وکٹ گری تونیوزی لینڈ کی ٹیم81رنزپرچارکھلاڑیوں سےمحروم ہوچکی تھی۔ اس مرحلےپر روس ٹیلراورٹام سیفرٹ کی جوڑی نے44رنزجوڑکرٹیم کی کچھ داد رسی کی لیکن بھارتی باؤلرزکی نپی تلی باؤلنگ کےسبب وہ تیزی سےرنزبنانےمیں ناکام رہے۔ ٹیلرنے24 گیندوں پر18جبکہ سیفرٹ نے33رنزبنائےاورنیوزی لینڈ کی ٹیم مقررہ اوورزمیں5وکٹوں کےنقصان پر132رنزہی بنا سکی۔
بھارتی کی جانب سےرویندرا جدیجا دووکتوں کےساتھ سب سے کامیاب باؤلررہےجبکہ ٹھاکر،جسپریت بمراہ اوردوبےنے ایک ایک وکٹ لی۔ 133رنزکےآسان ہدف کےتعاقب میں ٹم ساؤدھی نے اپنی ٹیم کوابتدا میں ہی روہت شرما کی قیمتی وکٹ دلا کر کچھ آس دلائی جبکہ 39 کےمجموعی اسکورپرکوہلی کی اننگزبھی صرف11رنزپرتمام ہوئی۔ اس مرحلےپرلوکیش راہل وکٹ پرڈٹ گئےاوران فارم بلےبازنےایک مرتبہ پھرعمدہ کھیل پیش کرتےہوئے50 گیندوں پرناقابل شکست 57رنزکی اننگز کھیل کراپنی ٹیم کو15 گیندوں قبل ہی فتح سے ہمکنارکرا دیا، ان کی اننگزمیں 2چھکےاور3 چوکے شامل تھے، شریاس آئیرنےبھی3 چھکوں کی مدد سے44رنزبنائے۔
اس میچ میں7 وکٹوں سےفتح کی بدولت بھارت نےپانچ میچوں کی سیریزمیں 0-2 کی برتری بھی حاصل کرلی۔ لوکیش راہل کوان کی عمدہ بیٹنگ پرمیچ کا بہترین کھلاڑی قراردیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button