حدیقہ کیانی کے خلاف 2 کروڑ روپے ہرجانے کا دعوی دائر

معروف گلوکارہ حدیقہ کیانی کے خلاف ایک خاتون نے 2 کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کردیا۔ زاہدہ نامی خاتون نے حدیقہ کیانی بیوٹی سیلون سے بال خراب ہونے پر گلوکارہ کے خلاف دعویٰ دائر کیا۔ خاتون کا کہنا ہے کہ حدیقہ کیانی کے سیلون سے بال اسٹریٹ کرائے، مضر کریموں کے استعمال سے بال گرگئے اور میری شخصیت مسخ ہوئی۔
خاتون کی درخواست پر حدیقہ کیانی، فرنچائز اونر، ڈپٹی کمشنر، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کو 16 دسمبر کو عدالت میں طلب کرلیا گیا ہے۔ اس حوالے سے حدیقہ کیانی سیلون کے فرنچائز اونر کا کہنا ہے کہ اس معاملے پر عدالت میں جواب جمع کرائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button