حریم شاہ سے گندی باتیں کیں لیکن نکاح متعہ نہیں کیا

ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ کے ساتھ یکے بعد دیگرے اپنی قابل اعتراض ویڈیو اور آڈیو کالز لیک ہونے کے بعد وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے اپنی خاموشی توڑتے ہوئے فرمایا ہے کہ اگر میں نے کسی لڑکی سے فون پر بات کر لی تو کیا ہوا، میں نے کوئی غلط بات تو نہیں کی۔ تاہم انھوں نے اپنی فحش گفتگو کے مندرجات پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔
پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے شیخ رشید نے اپنی شرمندگی پر پردہ ڈالنے کے لیے آدھا سچ تو بول دیا کہ ان کی حریم شاہ سے فون پر گفتگو ہوتی رہی ہے لیکن اس سوال کا کوئی جواب نہ دیا کہ کیا ایسی گفتگو ان کے شایان شان ہے۔ کہنے لگے کہ اگر فون پر بات کر لی تو کیا ہوا؟ میں نے کوئی غلط بات نہیں کی ہے۔ اب کوئی شیخ صاحب سے پوچھے کہ اور غط گفتگو کیا ہوتی ہے؟
اسی دوران ایک صحافی کی طرف سے حریم شاہ کی دوست کے ساتھ نکاح متعہ کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں شیخ رشید نے حریم شاہ کے دعوے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ میں نے کوئی نکاح نہیں کیا اور نہ ہی میں نے متعہ کیا ہے۔ بولے مجھے تو یہ بھی پتہ نہیں کہ یہ متعہ ہوتا کیا ہے، مجھے تو متعہ کا مطلب ہی نہیں پتہ؟ پھر بولے کہ جو لوگ یہ سب کر رہے ہیں؟ کرتے رہیں، مجھے ایسی باتوں سےکوئی فرق نہیں پڑتا ۔
خیال رہے کہ چند روز قبل ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے دعویٰ کیا تھا کہ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید شادی شدہ ہیں۔اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے جاری ویڈیو میں حریم شاہ نے بتایا تھا کہ ’شیخ رشید نے میری ایک دوست سے نکاح متعہ کیا ہوا ہے، شیخ رشید نے لڑکی کو لاہور میں گھر اور گاڑی لے کر دی ہے۔ حریم شاہ نے مزید کہا تھا کہ جو باتیں میں نے کی ہیں اگر وہ جھوٹی ہیں تو شیخ رشید میرے سامنے آئیں اور قرآن پاک پر ہاتھ رکھ کے حلفاً تردید کریں۔ بعد ازاں حریم شاہ کی شیخ رشید کے ساتھ آڈیو کال بھی خوب وائرل ہوئی جس میں شیخ رشید کا شادی نہ کرنے کے سوال پر کہنا تھا کہ اب انھوں نے شادی کیا کرنی ہے ، پڑوسیوں کیلئے شادی تو نہیں کرنی کہ خود بندہ کام پہ نکل جائے اور پیچھے سے پڑوسی مزے کریں۔‘
اس سے قبل حریم شاہ نے کہا تھا کہ کہ شیخ رشید کے ساتھ ہمارے بہت اچھے تعلقات ہیں اور وہ ہماری فیملی کی طرح ہیں۔ وہ میرے بہنوئی ہیں اسی لئے مجھے وہ دوسروں کے ساتھ ویڈیوز بنانے سے منع کرتے ہیں۔ دوسری طرف حریم شاہ اور صندل خٹک کے حوالے سے بھی انکشافات کا سلسلہ جاری ہے۔ حال ہی میں حریم شاہ اور صندل خٹک کی دبئی کی ایک اہم شخصیت کے ساتھ مختلف مقامات پر بنائی گئیں ویڈیوزسوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئیں اور لوگوں کے طرف سے عرب شخصیت کے حوالے سے مختلف خیالات کا اظہار کیا جا رہا تھا تاہم اب پتہ چلا ہے کہ صندل خٹک اور حریم شاہ جس عرب شخصیت کے ساتھ دبئی میں گھومتی نظر آئیں ان کا نام یعقوب ال علی ہے جن کا تعلق دبئی کے انتہائی امیر گھرانے سے ہے اور وہ ایک اعلیٰ عہدے پر فائز ہیں، یعقوب ال علی ایک معروف بزنس مین کی حیثیت سے بھی شہرت رکھتے ہیں۔ یعقوب ال علی حریم شاہ اور صندل خٹک کی کئی ویڈیوز میں موجود ہیں ،دوبئی میں قیام کے دوران ٹک ٹاک سٹارز ان کی مہمان تھیں اور انہوں نے یعقوب ال علی کے ساتھ مہنگی ترین شپ میں بھی ویڈیوز بنائی تھیں۔ کچھ ویڈیوز میں حریم شاہ اور صندل خٹک کو مذکورہ بزنس مین سے کوئی جھوٹا سچا ایوارڈ وصول کرتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔ ایک ویڈیو میں یعقوب ال علی ھریم اور صندل کو رخصت کر رہا ہے اور دونوں ان سے کہہ رہی ہیں کہ ہم آئندہ بھی آپ ہی کے مہمان بنیں گے۔
