حریم شاہ کو کس کس نے جنسی ہراسانی کا نشانہ بنایا؟

معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ نے انکشاف کیا ہے کہ ان کو متعدد مرتبہ جنسی ہراسانی کا نشانہ بنایا گیا ہے لیکن وہ ڈرنے والوں میں نہیں ہیں، اس لیے ہمیشہ ایسا کرنے والوں کو منہ توڑ جواب دیا ہے، سیاسی شخصیات کی ویڈیوز مشن کے تحت بنائی اور لیک کیں، کبھی پیسوں کے حصول کیلئے ایسا نہیں کیا۔سوشل میڈیا پر متنازع خبروں کا حصہ بننے والی معروف ٹاک ٹاکر حریم شاہ نے حال ہی میں اداکار احمد علی بٹ کے پوڈ کاسٹ ’’ایکس کیوز می‘‘ میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنے بچپن، سیاسی شخصیات کی ویڈیوز ایکسپوز کرنے اور جنسی ہراسانی سے متعلق گفتگو کی۔احمد علی بٹ کے سوال پر حریم شاہ نے جواب دیا کہ سیاسی شخصیات کے ساتھ کچھ چیزیں وہ جان بوجھ کرتی ہیں، لیکن کبھی کبھار غلطی سے بھی ہوجاتی ہیں، سیاسی شخصیات کے ساتھ میں نے جو کچھ بھی کیا وہ میرا ایک مشن تھا اور میں ہر مشن میں کامیاب ہوئی ہوں، الحمداللہ کسی بھی مشن میں ناکامی نہیں ہوئی۔اپنی بچپن کے بارے میں بات کرتے ہوئے حریم شاہ نے بتایا کہ ’میرا تعلق مڈل کلاس فیملی سے ہے، والدہ ٹیچنگ کرتی ہیں اور والد سرکاری نوکری کرتے تھے، دونوں کا تعلق سرکاری اداروں تھا، چونکہ جس علاقے میں ہم رہتے تھے وہ پسماندہ علاقہ تھا اس لیے مجھے تھوڑی آزادی چاہئے تھی، چھٹی جماعت کے بعد جب انہوں نے ہاسٹل جوائن کیا تو وہ ان کی زندگی کا اہم موڑ ثابت ہوا، چھٹی جماعت کے بعد گریجویشن تک میں نے ہاسٹل میں زندگی گزاری ہے، ہاسٹل میں مختلف طبقوں اور بیک گراؤنڈ سے تعلق رکھنے والے لوگوں سے ملاقات ہوتی ہے جن کی مختلف سوچ ہوتی ہے۔حریم شاہ کا کہنا تھا کہ انہیں تعلیم سے بے حد لگاؤ تھا، مجھے بچپن سے دینی اور دنیاوی تعلیم کا شوق تھا، مجھ پر کسی نے زور زبردستی نہیں کی، میں نے اپنی زندگی کے ہر فیصلے اپنی مرضی سے کیے ہیں، انھوں نے بتایا کہ سابق وزیراعظم عمران خان سے متاثر ہوکر سوشل میڈیا اور پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی، وہ اپنی کلاس چھوڑ کر عمران خان کے جلسے جلوس میں شرکت کرتی تھیں، اور کبھی کبھار ان سے ملاقات بھی ہوجاتا کرتی تھی۔سیاسی جماعت میں شمولیت کے بعد جب انہوں نے اجلاس اور جلسوں میں جانا شروع کیا تو انہیں کئی بار ہراسانی کا سامنا کرنا پڑا۔حریم شاہ نے انکشاف کیا کہ وہ کئی بار جنسی ہراسانی کا سامنا کرچکی ہیں، جب کسی نے جنسی ہراسانی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی تو میں نے بھی ایسا کھیل کھیلا کہ اس کو بھی بھاری نقصان اٹھانا پڑا، کہا کہ سوشل میڈیا استعمال کرتے ہوئے بہت زیادہ غلطیاں ہوئیں لیکن غلطیوں سے بہت کچھ سیکھا اور آگے بڑھیں انہیں اپنی غلطیوں پر کبھی افسوس نہیں ہوا، مجھے پہلے سوشل میڈیا استعمال کرنا نہیں آتا تھا لیکن جب لوگوں نے مجھ پر تنقید کرنا شروع کی تو آہستہ آہستہ مجھے چیزیں سمجھ میں آنا شروع ہوئیں۔ٹک ٹاکر نے کہا کہ انہوں نے پیسوں کی خاطر مشہور شخصیات کی ویڈیوز وائرل نہیں کیں اور نہ ہی اس کے پیچھے ان کا کوئی ذاتی مفاد تھا بلکہ انہوں نے آج تک جتنی بھی ویڈیو ایکسپوز کی ہیں وہ پاکستانی عوام کو ان کا ’اصل چہرہ‘ بتانے کے لیے کی ہیں، انہوں نے حنا پرویز بٹ کے علاوہ کبھی بھی کسی خواتین کی ذاتی طور پر کرادر کشی نہیں کی، حریم شاہ نے دعویٰ کیا کہ ایف آئی اے کے اہلکار خود منی لانڈرنگ میں ملوث ہیں، انہوں نے اعتراف کیا کہ وہ خود بھی منی لانڈرنگ میں ملوث رہی ہیں۔خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ سیاست میں آنا چاہتی ہیں، ’میں سیاست سیکھنا چاہتی ہوں، خواہش ہے کہ ایسی سیاسی خاتون بنوں جس سے غریب عوام کا فائدہ ہو، ان کی ایک بار پھر ٹک ٹاکر صندل خٹک سے صلح ہوگئی ہے، ان کا کہنا تھا کہ ’کبھی کبھار دو بہنوں کے درمیان لرائیاں ہوجاتی ہیں۔یاد رہے کہ حریم شاہ کی متعدد ویڈیوز رواں سال 27 فروری کے بعد انٹرنیٹ پر وائرل ہوئی تھیں، جن میں انہیں بیڈ روم اور واش روم میں قابل اعتراض حالت میں دیکھا جا سکتا ہے۔

Back to top button