حکومتی تابع اداروں پر شہریوں کو معلومات فراہمی لازم ہے

چیف جسٹس قاضیٰ فائز عیسیٰ کاکہنا ہے کہ حکومتی تابع اداروں پر شہریوں کو معلومات فراہمی لازم ہے۔
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کورٹ رپورٹرکے ذریعے عدالتی کارروائی کی معلومات عوام تک پہنچتی ہیں۔معلومات بہت موثر ہتھیار ہے۔شق19اے معلومات فراہم کرنے کی بنیادی حق سے متعلق ہے۔اب ہر شہری کیلئے معلومات کی فراہمی حق بن چکاہے۔شق19میں آزادی صحافت کاذکر ہے۔قانون کہتا ہے وفاقی حکومت کے تابع اداروں پرمعلومات فراہمی لازم ہے۔سب سے اچھی جراثیم کش سورج کی روشنی ہے۔روشنی دکھاتے چلیں تو معاشرہ ٹھیک ہو سکتاہے۔
چیف جسٹس کاکہنا تھا کہ کچھ دن پہلے مختارعلی کاکیس آیا۔ہم نے فیصلہ کیا قانون کے تحت تو نہیں،آئین کے تحت سپریم کورٹ کی معلومات فراہم کی جائے۔سپریم کورٹ کے فیصلے پرمعلومات تک رسائی اب حق ہے۔پہلے معلومات پرپوچھا جاتا تھا معلومات کیوں چاہیں۔اب اس کا متضاد ہے کہ معلومات کیوں فراہم نہیں کرتے۔
