حکومتی پیکج عوام کی بجائےترین اور خسرو بختیار کیلیے ریلیف ہے

ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگز یب کا کہنا ہے کہ عمران مافیا کا 15 ارب کا پیکج عوام سے محض دھوکہ اور غریبوں کا مزید معاشی قتل عام ہے۔ حکومتی پیکج جہانگیر ترین اور خسرو بختیار کے لیے ریلیف ہے.
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے حکومتی ریلیف پیکج کو عوام کا معاشی قتل قرار دے دیا۔ حکومت کے ریلیف پیکج پر رد عمل دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ چور اور کرپٹ عمران مافیا کی وجہ سے عوام ، ملک اور معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ رہا ہے لیکن مسئلہ اب چور عمران مافیا کی حکومت کا نہیں، بلکہ پاکستان کا ہے، ملکی معیشت، سیکیورٹی ، سلامتی اور سالمیت کا ہے۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ ‎عمران مافیاکا 15 ارب کاپیکج عوام سےدھوکا، غریبوں کا مزیدمعاشی قتل عام ہے، یہ پیکج جہانگیر ترین اور خسرو بختیار کے لیے ’ریلیف پیکج‘ ہے، عوام کے لیے یہ ’تکلیف پیکج‘ ہے، جعلی پیکج سے آٹا، چینی، گھی، بجلی اور گیس مزیدمہنگی ہوگی۔
‎انہوں نے کہا کہ مسئلہ اب پاکستان کا ہے، عمران صاحب لوگ ٹیکس نہیں دے رہے کیونکہ وزیراعظم چور ہے، ‎چور اور کرپٹ مافیا کی وجہ سے ملک اور معیشت کو ناقابل تلافی نقصان ہورہا ہے۔ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ‎عمران مافیا نے 18 ماہ میں 13 ہزار ارب کا تاریخی قرض لیا لیکن ایک نئی اینٹ نہیں لگائی، یہ چوری اور کرپشن نہیں ہے تو کیا ہے؟ ‎عمران مافیا نے 35 فیصد روپیہ گرایا، ایکسپورٹ پھر بھی گر رہی ہیں، یہ کرپشن اور چوری نہیں ہے تو اور کیا ہے؟
انہوں نے سوال کیا کہ ‎عمران مافیا نے 18 ماہ میں گیس 300 فیصد اور بجلی 250 فیصد مہنگی کر دی، 18 ماہ میں دوائیاں 500 فیصد مہنگی کر دیں ان کا مزید کہنا کہ ‎18 ماہ میں ترقی کے شرح 5.8 سے 1.9 فیصد کر دی، ‎18 ماہ میں مہنگائی 3 فیصد سے 15 فیصد کر دی. یہ سب کرپشن اور ڈکیتی نہیں ہے تو اور کیا ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران مافیا نے ہر شعبہ میں چوری اور کرپشن عام کردی، 23 غیر قانونی فارن فنڈنگ اکاؤنٹس چھپا کر منی لانڈرنگ کی گئی، ‎پشاور میٹرو کے 150 ارب کے کھڈے کھود دیئے، یہ چوری اور کرپشن نہیں ہے تو اور کیا ہے ؟

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button