حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کااعلان کردیا

حکومت نے مہنگائی کی ماری عوام کو معمولی ریلیف دیدیا۔حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کااعلان کردیا۔وزارت خزانہ کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیاگیا۔پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 8روپے کمی ۔نئی قیمت 323روپے 38پیسے فی لیٹر مقرر۔ڈیزل کی قیمت میں 11روپے کمی ۔،ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 318روپے 18پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

 وزارت خزانہ کاکہنا ہے کہ عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کی گئی ہیں۔روپے کی قدر میں بہتری کے بھی پیٹرول کی قیمت میں کمی کافیصلہ کیاگیاتھا۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ پیٹرول پر لیوی 60 روپے اور ڈیزل پر 50 روپے فی لیٹر  برقرار  رکھی گئی ہے۔

Back to top button