میانوالی،پٹرولنگ پوسٹ پرحملے میں اہلکارشہید،2دہشت گرد ہلاک

میانوالی میں کنڈل کے مقام پر پیٹرولنگ پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے میں ایک اہلکار شہید جبکہ دو دہشتگرد مارے گئے۔آئی جی کاکہنا تھا کہ دس سے بارہ دہشتگردوں نے کنڈل پیٹرولنگ پوسٹ پر حملہ کیا تھا، چیک پوسٹ کی چھت پر موجود اہلکار کی جوابی فائرنگ سے دو دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔چیک پوسٹ پر دواطراف سے حملہ کیاگیا تھا، پنجاب پولیس نے  بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے کنڈل پیٹرولنگ پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنادیا ہے، پولیس کی جوابی کارروائی کے بعد دو دہشتگرد ہلاک جبکہ دیگر فرار ہو گئے۔

آئی جی پنجاب کاکہنا ہے کہ  دہشتگردوں کے حملے کے خلاف پولیس کی جوابی کارروائی میں ہیڈ کانسٹیبل ہارون خان بھی دہشتگردوں کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہو گئے۔ایس ایم ڈی لائٹس کے ساتھ سی ٹی ڈی کی ٹیمیں پہنچ گئی ہیں دہشتگردوں کا پیچھا کیا جا رہا ہے، اندھیرے اور پہاڑی علاقہ ہونے کی وجہ سے انتہائی احتیاط کے ساتھ آپریشن کیا جا رہا ہے۔

Back to top button