حکومت کیخلاف کمنٹ کرنے پر سینئر سیکرٹری کیخلاف کارروائی

سوشل میڈیا پر تحریک انصاف کی حکومت کے خلاف کمنٹ کرنے پر وزیراعظم عمران خان نے سینئر جوائنٹ سیکرٹری کابینہ ڈویژن حماد شمیمی کے خلاف تحقیقات کا حکم دے دیا ۔

عمران خان کے احکامات کے بعد الزامات کا متن اور تحقیقات کے لیے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ۔ سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ نے گریڈ 21 کے افسر حماد شمیمی پر الزام کی شیٹ جاری کر دی۔

آرڈر کے متن میں کہا گیا ہے کہ گریڈ 21 کے افسرنے فیس بک پرحکومت پرتنقید کی تھی اور سرکاری افسر نے اپنے فیس بک کمنٹ میں پی ٹی آئی کو طالبان کی حکومت سے تشبیہ دی تھی۔

Back to top button