کرونا کے 315 نئے کیس رپورٹ ، 5 مریض جاں بحق

ملک میں کرونا کے مزید 315 کیس سامنے آ گئے جبکہ 5 مریض جان کی بازی ہار گئے ہیں ، این سی او سی کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 35 ہزار 332 کورونا ٹیسٹ کیے گئے ، مثبت کیسز کی شرح 0.89 فیصد رہی۔

24 گھنٹوں کے دوران کرونا کے باعث 5 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے ساتھ ہی اموات کی تعداد 28 ہزار 668 ہوگئی۔

جبکہ کورونا کیسز کی مجموعی تعداد12 لاکھ 82 ہزار 510 ہوگئی ہے ، اس وقت فعال کیسز کی تعداد 14 ہزار 862 ہے۔

Back to top button