خان ریسرچ لیبارٹریز گراؤنڈ راولپنڈی شعیب اختر کے نام سے منسوب

راولپنڈی میں خان ریسرچ لیبارٹریز گراونڈ کو پاکستان کے سابق فاسٹ باولر شعیب اختر کے نام سے منسوب کر دیا گیا ہے۔
ٹویٹر پر شعیب اختر نے اپنے نام سے منسوب کرکٹ اسٹیڈیم کی تصاویر جاری کیں اور کہا کہ اسٹیڈیم کا نام مجھ سے منسوب ہونا میرے لیے کسی اعزاز سے کم نہیں۔ لوگوں کی محبت کو الفاظ میں بیان کرنا میرے لیے ممکن نہیں ہے۔ شعیب اختر نے لکھا کہ میں کم و بیش ہی لفظوں سے خالی ہوتا ہوں لیکن واقعی آج میرے پاس لوگوں کی محبت کو بیان کرنے کےلیے الفاظ نہیں ہیں۔ میں نے پوری ایمانداری کے ساتھ، پوری لگن اور جذبے سے عزم و استقامت کے ساتھ پاکستان کی خدمت کےلیے ہمیشہ پوری کوشش کی ہے۔ پرچم بلند رکھنے کےلیے ہمیشہ کوشاں رہوں گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button