خودکش حملہ آور کی شناخت کیلئے نادرا سے مدد لینے کا فیصلہ

سی ٹی ڈی نے بلوچستان کے علاقے مستونگ میں ہونے والے خودکش حملہ آور کی شناخت کے لیے نادرا سے رابطہ کر لیا ہے،
انسدادِ دہشت گردی کے ترجمان نے کہا کہ حملہ آور کے اعضا ڈی این اے کے لیے بھیج دیئے گئے ہیں، دھماکے کی جگہ کی جیو فینسنگ کرائی جا رہی ہے، واقعے میں ملوث کسی شخص کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز مستونگ خودکش دھماکے میں 52 افراد جاں بحق اور 66 زخمی ہوگئے تھے۔
