خیبر پختونخوا حکومت دہشت گردی کے خاتمے کیلئے سنجیدہ نہیں: امیر مقام

وفاقی وزیر امیر مقام نے خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے صوبائی حکومت پر تنقید کی

وفاقی وزیر امیر مقام نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت دہشت گردی کے خاتمے کے لیے سنجیدہ نہیں ہے۔

اپنے بیان میں امیر مقام نے خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کی مذمت کی۔

وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر اختیار ولی نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کو اپنی آئینی ذمہ داریوں کا کوئی خیال نہیں، بتایا جائے کہ کیا صوبے کا وزیراعلیٰ ایسا ہوتا ہے؟

رکن قومی اسمبلی ثمر ہارون بلور نے کہا کہ موجودہ حالات میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی غیر سنجیدگی قابلِ مذمت ہے، دہشت گردی کے باوجود اسلام آباد کی کال دینا قابلِ افسوس ہے۔

علی خان یوسفزئی کا کہنا تھا کہ صوبے کی پولیس کو بے یار و مددگار چھوڑ دیا گیا، ان کا سوال تھا کہ 804 ارب روپے کہاں گئے۔

ارباب خضر حیات نے کہا کہ خیبر پختونخوا جل رہا ہے اور انہیں اسلام آباد پر چڑھائی کی پڑی ہوئی ہے، جبکہ مرتضیٰ جاوید عباسی نے خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کے واقعات کی مذمت کی۔

جلال خان کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے صوبے پر نااہل حکومت مسلط ہے، جبکہ ثوبیہ خان نے کہا کہ گزشتہ 13 سال میں صوبے پر حکومت کرنے والے دہشت گردی روکنے میں کامیاب نہیں ہوسکے۔

Back to top button