دوبارہ گنتی ہو تو فارم 45 اور 47 کو حتمی تعین نہیں کہا جا سکتا : سپریم کورٹ

سپریم کورٹ نے بلوچستان کےضلع نصیر آباد میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی اور انتخابی دھاندلی کےمعاملے پر چار صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے بلوچستان اسمبلی کے صوبائی حلقہ پی بی 14 میں ووٹوں کی گنتی کی درخواست مسترد کرنے کےتفصیلی فیصلے میں کہاہے کہ کاسٹ کیےگئے بیلٹ پیپرز ہی اصل نتائج کا تعین کرتےہیں، جب انتخابی تھیلےکھول کر دوبارہ گنتی ہوتو فارم 45 اور 47 کو حتمی تعین نہیں کہاجا سکتا۔

سپریم کورٹ کےجاری کردہ تفصیلی فیصلہ میں کہاگیا ہےکہ الیکشن میں ڈالےگئے بیلٹ پیپرز ہی انتخابی تنازع میں بنیادی شواہد ہوتےہیں،دوبارہ گنتی کی درخواست منظور ہوتو تمام امیدواروں کی موجودگی میں دوبارہ گنتی ہوتی ہے،عدالت کےسامنے انتخابی تھیلوں کی سیل ٹوٹنےکا کیس نہیں ہے۔

تحریری فیصلہ کے مطابق ووٹنگ کا عمل مکمل ہونے کےبعد پریذائیڈنگ افسر ہر پولنگ اسٹیشن کےووٹ گن کر فارم 45 تیار کرتاہے،ریٹرننگ افسر پریذائیڈنگ افسر کےبھیجے گئےتمام فارم 45 کے ووٹ شمار کرکے فارم 47 جاری کرتا ہے، فارم 47 کے مطابق ریٹرننگ افسر نتیجہ الیکشن کمیشن کو بھیجتاہے۔

فیصلہ کےمطابق کاسٹ کیےگئے بیلٹ پیپرز ہی اصل نتائج کا تعین کرتےہیں، جب انتخابی تھیلے کھول کردوبارہ گنتی ہو تو فارم 45 اور 47 کو حتمی تعین نہیں کہا جاسکتا، جب تک دوبارہ گنتی کا حکم نہیں آتا فارم 45 اور 47 کو درست تصور کیاجاتاہے۔

تفصیلی فیصلہ میں بتایاگیا ہےکہ اس کیس میں اپیل کنندہ نےدوبارہ گنتی کی درخواست کی جسےمنظور کیاگیا،دوبارہ گنتی میں جیتنےوالے امیدوار ک ووٹ کم ہوئے،اپیل کنندہ کےووٹ بھی کم ہوئے۔دوبارہ گنتی میں ووٹ کم ہونے کےباوجود پہلےجیتنے والا امیدوار ہی کامیاب رہا،اپیل کنندہ کےوکیل جیت سےمتعلق قائل نہ کرسکے، لہٰذا اپیل مسترد کی جاتی ہےاور الیکشن ٹربیونل کافیصلہ برقرار رکھاجاتا ہے۔

یادرہے کہ 19 ستمبر کو چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے بلوچستان اسمبلی کےصوبائی حلقہ پی بی 14 میں پیپلزپارٹی کی دوبارہ گنتی اور ریٹرننگ افسران کی جانبداری کےالزامات کی بلوچستان اسمبلی کے صوبائی حلقہ پی بی 14 میں پیپلز پارٹی کی دوبارہ گنتی اور ریٹرننگ افسران کی جانبداری کےالزامات کو مسترد کردیاتھا۔

سپریم کورٹ نے پیپلز پارٹی کےامیدوار غلام رسول کی درخواست مسترد کرتےہوئے مسلم لیگ ن کے محمد خان لہری کی کامیابی کو برقرار رکھاتھا۔

 

پی ٹی آئی نے مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت کےلیے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا

Back to top button