دو سہیلیوں کو 17 سال بعد معلوم ہوا کہ وہ بہنیں ہیں

امریکی ریاست پنسلوانیا کی دو بہترین سہیلیوں کو 17 سال بعد اچانک انکشاف ہوا کہ وہ اصل میں سگی بہنیں بھی ہیں۔
ایشلے تھامسکی اور لاتویا ومبیرلی کی 2004 میں ایک سالگرہ کی تقریب میں دوستی ہوئی، تو انہیں بالکل اندازہ نہیں تھا کہ وہ ایک ہی باپ کی بیٹیاں ہیں جس کا انکشاف 29 سالہ ومبیرلی کی منگنی کے تقریب میں ہوا۔ جس کی تصاویر ایشلے تھامس نے اپنے فیس بک پیج پر شیئر کیں۔
thumbnailان تصاویر میں ومبیرلی کے والد کینیتھ کی تصویر بھی تھی جسے ایشلے تھامس کی ماں کی ایک سہیلی نے پہچان لیا، کینیتھ کو جب یہ بتایا گیا اور ایشلے کی ماں کی تصویر دکھائی گئی تو انہوں نے اقرار کرلیا کہ دونوں نے شادی کی تھی تاہم ایشلے کی پیدائش سے قبل کسی بات پر دونوں کے درمیان علیحدگی ہوگئی تھی۔
ایشلے کی ماں نے تھامس نامی شخص سے شادی کرلی تھی جس نے باپ بن کر ایشلے کی پرورش کی اور اسے کبھی یہ احساس نہیں ہونے دیا کہ وہ ایشلے کا سگا باپ نہیں۔ کینیتھ اور ایشلے کے ڈی این اے بھی میچ کرگئے جس پر دونوں ہی بہت خوش ہیں تاہم ایشلے نے اپنے سوتیلے باپ کے ساتھ ہی رہنے کو ترجیح دی اور اب دونوں سہیلیوں کے درمیان ایک اور مضبوط رشتہ قائم ہوگیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button