دو من کی دھوبن بھارتی سنگھ سمارٹ لڑکی کیسے بنی؟


انڈین شوبز انڈسٹری میں دو من کی دھوبن کہلانے والی کامیڈین بھارتی سنگھ نے اپنا وزن کم کرتے ہوئے ایک دبلی پتلی اور سمارٹ لڑکی بن کر لوگوں کو حیران کردیا ہے۔ اپنی نئی تصاویر میں مداحوں کے لیے بھارتی سنگھ کو پہچاننا بھی مشکل ہو گیا۔
کامیڈین بھارتی سنگھ نے اپنا وزن اس حد تک کم کر لیا ہے کہ اب وہ بالی ووڈ اداکارہ لگنے لگی ہیں۔ ان کی تصاویر دیکھ کر مداح بھی دنگ رہ گئے ہیں۔ بھارتی سنگھ نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر اپنی تازہ تصاویر شیئر کی ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر شیئر کردہ تصاویر میں وہ اپنے شوہر ہرش لمباچیا کے ساتھ رومانٹک پوز دیتے ہوئے نظر آ رہی ہیں۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ ان تصاویر میں بھارتی سنگھ کو پہچاننا بہت مشکل ہے کیونکہ وہ کافی دبلی پتلی دکھائی دے رہی ہیں۔
واضح رہے کہ بھارتی سنگھ کافی عرصے سے وزن کم کرنے کی کوشش کر رہی تھیں تاہم اب وہ اس میں کامیاب ہو گئی ہیں۔ ان کے شوہر ہرش لمباچیا نے انھیں وزن کم کرنے کے سفر میں بہت سپورٹ کیا ہے۔۔خیال رہے کہ بھارتی سنگھ نے اپنے کیریئر کا آغاز سونی ٹی وی کے مشہور شو ‘انڈین لافٹر چیلنج’ سے کیا۔ اس شو میں بھارتی کی کامیڈی کو بہت پسند کیا گیا جس کے بعد انہوں نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔ اس کے بعد وہ ایک کے بعد ایک شوز کرتی چلی گئیں جس میں ‘کامیڈی سرکس’، ‘کامیڈی سرکس مہاسنگرم’، ‘کامیڈی سرکس کا جادو’، ‘کہانی کامیڈی سرکس کی’ اور ‘کامیڈی نائٹس’ بچاؤ جیسے شوز شامل ہیں۔
بھارتی سنگھ ایک اچھی کامیڈین ہونے کے ساتھ ایک اچھی ڈانسر بھی ہیں ، اس کی جھلک ڈانسنگ پر مبنی ریئلٹی شو ’’جھلک دکھلا جا‘‘ میں دیکھی گئی جہاں بھارتی سنگھ نے اپنی صلاحیتوں کا بھرپور اظہار کیا اور مداحوں کی داد سمیٹی۔

Back to top button