دیامر:مسافربس اور کار کی ٹکر،30 افراد جاں بحق

گلگت سے راولپنڈی جانے والی مسافر بس دیا میر کے علاقے شتیال کے قریب گہری کھائی میں گرنے سے 30افراد جاں بحق ہوگئے۔

گلگت سے راولپنڈی جانے والی مسافر بس شتیال کے قریب چھوٹی گاڑی سے ٹکرانے کے بعد کھائی میں گر گئی۔حادثے کے بعد علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت لاشوں اور زخمیوں کو نکال کر اسپتال منتقل کیا، جہاں30 مسافروں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوگئی جبکہ متعدد کی حالت تشویشناک ہے۔

وقوعہ کے بعد ریسکیو حکام بھی جائے وقوعہ پہنچے تاہم اندھیرا ہونے کی وجہ سے امدادی کام شروع نہ کرسکے اور انہوں نے صبح ریسکیو کام شروع کرنے کا فیصلہ کیا،عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ تیز رفتاری کے باعث بس کو حادثہ پیش آیا کیونکہ چھوٹی گاڑی سے ٹکرانے کے بعد بس ڈرائیور اسٹیرنگ پر قابو نہ رکھ سکا اور مسافر بس سیدھی کھائی میں گر گئی۔

Back to top button