شیخ رشید نے NA60سے ضمنی الیکشن لڑنےکا اعلان کر دیا

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 60 سے ضمنی الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان کردیا۔

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید سے اڈیالہ جیل میں فیملی ممبران نے ملاقات کی، جس میں اُن کی صحت اور ضمنی الیکشن کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔اس ملاقات میں شیخ رشید احمد نے حلقہ این اے 60 سے عوامی مسلم لیگ کے امیدوار کے طور پر کاغذات نامزدگی پر دستخط کیے جنہیں بدھ کے روز الیکشن کمیشن میں جمع کرایا جائے گا۔ شیخ رشید ضمنی الیکشن میں دوات کے نشان پر کھڑے ہوں گے۔

شیخ رشید کے بھتیجے اور سابق رکن اسمبلی شیخ راشد نے بتایا کہ حلقہ این اے 62 سٹی سے وہ بلے کے نشان پر الیکشن لڑیں گے۔اہل خانہ سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ عمران خان کا ساتھ نہیں چھوڑوں گا، اگر ضمانت نہ ہوئی جیل میں بیٹھ کر الیکشن لڑوں گا۔

Back to top button