شاہدانہ گلزار کا بغاوت کے مقدمہ کے اخراج کیلئے عدالت سے رجوع

تحریک انصاف کی رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی شاندانہ گلزار نے اپنے خلاف ویمن تھانے میں درج بغاوت کا مقدمہ خارج کروانے کیلئے عدالت سے رجوع کرلیاہے ۔
شاندانہ گلزار نے اخراج مقدمہ کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا ہے، جس کی درخواست کو عدالت نے سماعت کیلئے مقرر کرلیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ کےجسٹس محسن اختر کیانی کل شاندانہ گلزار کی درخواست پر سماعت کریں گے۔

واضح رہے کہ شاندانہ گلزار نے پشاور ہائیکورٹ سے حفاظتی ضمانت کروا رکھی ہے۔
پی ٹی آئی رہنما شاندانہ گلزار کے خلاف اداروں کے خلاف اکسانے پر بغاوت کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔تھانہ ویمن پولیس اسٹیشن اسلام آباد میں اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی درج مقدمے میں 153 اے ،124 اے اور505 دفعات شامل کی گئی ہیں۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق شاندانہ گلزار ملک بدامنی اور عوام میں نفرت پیدا کرنا چاہتی ہے، شاندانہ گلزار نے ملک بد امنی اورانتشار پھلانے کی کوشش کی، نجی ٹی
وی پروگرام میں شاندانہ گلزار نے اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی کی
