دیپیکا کی جانب سے تمام سوشل میڈیا پوسٹس ڈیلیٹ کرنے کی وجہ سامنے آ گئی

سال نو کے آغاز پر بالی وڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون کی جانب سے اچانک انسٹاگرام اور ٹوئٹر سے تمام تر پوسٹس اور تصویریں ڈیلیٹ کر دیے جانے کے بعد ان کے مداحوں میں تشویش پائی جا رہی تھی تاہم اب دیپیکا نے اپنے چاہنے والوں کی اس تشویش کو ختم کر دیا ہے۔
بالی وڈ اداکارہ دیپیکاپڈوکون نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام اور ٹوئٹر پر تمام پوسٹس ڈیلیٹ کرنے کے بعد آڈیو ڈائری کا آغاز کیا ہے۔ ان کی جانب سے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کچھ ہی دیر قبل آڈیو ڈائری شیئر کی گئی ہے جسے اداکارہ کی جانب سے ’میرے خیالات اور احساسات کا ریکارڈ‘ قرار دیا گیا ہے۔ شیئر کی گئی آڈیو ڈائری میں دیپیکا کا کہنا تھا کہ 2020 جب ہر ایک کےلیے ایک غیر یقینی صورتحال کا وقت تھا میرے لیے شکر گزاری کا وقت بھی تھا۔ انہوں نے کہا کہ میں پرامید ہوں کہ 2021 ہر ایک کےلیے اچھی صحت اور ذہنی سکون لے کر آئے گا۔
یاد رہے کہ دیپکا پاڈوکون کے ٹوئٹر اور انسٹاگرام پر کروڑوں مداح ہیں۔ انسٹاگرام پر ان کے مداحوں کی تعداد پانچ کروڑ سے زائد ہے جب کہ ٹوئٹر پر دو کروڑ ستر لاکھ سے زیادہ افراد ان کو فالو کرتے ہیں۔

