کرکٹ بورڈ نے سال 2020 کےلیے ایوارڈز کا اعلان کردیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے سال 2020 کےلیے کرکٹرز سمیت مختلف کیٹیگریز میں نمایاں کارکردگی دکھانے والوں کےلیے ایوارڈز کا اعلان کیا ہے۔
پی سی بی کی جانب سے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو دو ایوارڈ دیےگئے، بابر اعظم کو موسٹ ویلیو ایبل اور وائٹ بال کرکٹر آف دی ائیر کے ایوارڈز سے نوازا گیا۔ وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کو ٹیسٹ کرکٹر آف دی ائیر قرار دیا گیا جب کہ فواد عالم کو انفرادی کارکردگی کا ایوارڈ مل گیا۔ فاسٹ بولر نسیم شاہ کو بیسٹ ایمرجنگ انٹرنیشنل کرکٹر کا ایوارڈ دیا گیا جب کہ بیسٹ ایمرجنگ ڈومیسٹک کرکٹر کا ایوارڈ پاکستان شاہینز کے وکٹ کیپر کپتان روحیل نذیر کے نام رہا۔ اسی طرح کامران غلام کو ڈومیسٹک کے بہترین کرکٹر کا ایوارڈ مل گیا۔
قومی ویمن کرکٹر عالیہ ریاض بیسٹ ویمن کرکٹر آف دی ائیر قرار پائیں جبکہ پی سی بی ایمرجنگ ویمن کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ فاطمہ ثنا نے اپنے نام کر لیا۔ آصف یعقوب پی سی بی امپائر آف دی ائیر قرار پائے جبکہ کارپوریٹ اچیومنٹ آف دی ائیر کا ایوارڈ پاکستان سوپر لیگ فائیو کو دیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button