راولپنڈی ، اسلام آباد میں وقفے وقفے سے بارش

اسلام آباد اور اولپنڈی میں وقفے وقفے سے ہونے والی موسلا دھار بارش سے پانی گھروں میں داخل ہو گیا۔ بارش کا پانی ٹیپو روڈ، مسلم کالونی، صادق آباد، لیاقت باغ اور کمیٹی چوک سے ملحقہ علاقوں میں جمع ہوگیا ہے جبکہ کئی علاقوں میں بارش کا پانی گھروں میں بھی داخل ہو گیا ہے۔

ایم ڈی واسا کے مطابق نالہ لئی میں کٹاریاں کے مقام پر پانی کا لیول 6 فٹ اور گوالمنڈی کے مقام پر 4 فٹ ہے۔ان کا کہنا ہے کہ نکاسی آب کے لیے واسا کی ٹیمیں مختلف علاقوں میں موجود ہیں جبکہ نشیبی علاقوں میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے بھی عملہ موجود ہے۔

دوسری جانب اسلام آباد میں بھی مختلف علاقوں میں رات سے کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کے بعد شہر میں گرمی کا زور ٹوٹ گیا ہے۔

Back to top button