روس نے میزائل تجربے میں اپنی ہی سیٹیلائٹ تباہ کردی

امریکہ کی جانب سے روس کے غیرذمہ دارانہ میزائل حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس سے پورا سیٹیلائٹ سسٹم تباہ ہو سکتا تھا ، خلا میں ملبے کے ایسے بادل بنے جس سے عالمی سپیس سٹیشن کا عملہ بچائو کے اقدامات کرنے پر مجبور ہو گیا تھا۔

روسی میزائل تجربے کے حوالے سے غیر ملکی رپورٹ کے مطابق حکام کا کہنا تھا کہ واشنگٹن کو اس ٹیسٹ کے بارے میں پیشگی اطلاع نہیں کی گئی۔

روسی اقدام سے لیزر ہتھیاروں سے دوسروں کو مدار سے نکال باہر کرنے کی صلاحیت کی حامل سیٹیلائٹس کی تیاری سمیت ہر چیز زیر غور آ گئی ہے۔

سیکریٹری خارجہ انٹونی بلنکن نے بتایا کہ 15 نومبر 2021 کو روسی فیڈریشن نے لاپرواہی سے اپنے ہی ایک سیٹیلائٹ کے خلاف براہ راست پہنچنے والے اینٹی سیٹلائٹ میزائل کا تباہ کن تجربہ کیا جس سے خوفناک ملبہ پیدا ہوا۔

ملبے کے بادلوں سے بچائو کے لیے خلائی چوکی پر موجود 4 امریکیوں، ایک جرمن اور 2 روسیوں کو اپنے واپسی کے جہازوں میں پناہ لینا پڑ گئی تھی ۔

Back to top button