روس کا جو بائیڈن کے آرمز کنٹرول ٹریٹی میں توسیع کے اعلان کا خیرمقدم

روس نے امریکی صدر جو بائیڈن کے روس کے ساتھ آرمز کنٹرول ٹریٹی میں توسیع کےاعلان کا خیرمقدم کرتے ہوئے تفصیلات بتانے کا مطالبہ کیا ہے۔
کریملن کا کہنا ہے کہ روس کو امریکا کی جانب سے آرمز کنٹرول ٹریٹی میں توسیع سے متعلق واضع تفصیل درکار ہے، آرمز کنٹرول ٹریٹی میں توسیع کی تفصیلات دیکھنا اہم ہے۔سابق امریکی صدر ٹرمپ انتظامیہ کی آرمز کنٹرول ٹریٹی میں مشروط توسیع مسترد کردی گئی تھی۔گزشتہ روز وائٹ ہاؤس نے کہا تھا کہ امریکی صدر جو بائیڈن روس کے ساتھ آرمز کنٹرول ٹریٹی میں 5 سال کی توسیع چاہتے ہیں۔امریکا اور روس کے درمیان آرمز کنٹرول ٹریٹی کی مدت فروری کے اوائل میں ختم ہورہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button