ریفری کو گیند مارنے پر نوواک جوکووچ یوایس اوپن سے ڈس کوالیفائی

سربین ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ کو غصے میں ردعمل کا اظہار مہنگا پڑگیا۔ منتظمین نے جوکووچ کو یو ایس اوپن سے ڈس کوالیفائی کردیا۔ تین بار یوایس اوپن ٹائٹل جیتنے والے عالمی نمبر ون کو اس وقت خفت کا سامنا کرنا پڑا جب چوتھے راؤنڈ کے میچ میں وہ پابلو پہلی گیم کے بعد کیرونو دستا کے خلاف نبرد آزما تھے۔
پابلو کیرونو بوستا کے خلاف پہلی گیم ہارنے پر جوکوچ نے غصے میں گیند کو ہٹ کیا جو لائن چیک کی ذمہ داری نبھانے والی خاتون ریفری کو جا لگی۔ غلطی کا فوری احساس ہونے پر جوکووچ لائن ریفری کے پاس گئے اور ان کا حال چال پوچھتے ہوئے افسوس کا بھی اظہار کیا۔تاہم ان کے خلاف فوری ایکشن کے طور پر ڈس کوالیفائی کردیا گیا۔
This whole situation has left me really sad and empty. I checked on the lines person and the tournament told me that thank God she is feeling ok. I‘m extremely sorry to have caused her such stress. So unintended. So… https://t.co/UL4hWEirWL
— Novak Djokovic (@DjokerNole) September 6, 2020
یو ایس اوپن منتظمین کے مطابق سربیئن ٹینس اسٹار کا عمل حادثاتی تھا لیکن قوانین کے مطابق انہیں ڈس کوالیفائی کردیا گیا اور ان کے حریف پابلو کو فاتح قرار دیا گیا ہے۔ یو ایس اوپن میں اس اتفاقی حادثے میں باہر ہونے پر 33 سالہ جوکووچ نے سوشل میڈیا اکاونٹ پر اپنی اس حرکت پر شرمندگی کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ جج اور فینز سے معذرت کی ہے۔
https://youtu.be/4e6UHYWiwKo
