سابق فاسٹ بائولر وقار یونس کے ڈانس کی ویڈیو وائرل

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور فاسٹ بائولر وقار یونس کے برادر نسبتی کی شادی میں ڈانس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
سابق باولنگ کوچ وقار یونس کے برادر نسبتی کی شادی کی تقریب کراچی میں منعقد ہوئی تھی۔
وقار یونس اہلیہ ڈاکٹر فریال نے موسیقی کی دُھن پر رقص کیا اور محفل کو چار چاند لگائے، جوڑے نے بھارتی گانے یہ جوانی ہے دیوانی کے گانے ‘دہلی والی گرل فرینڈ’ پر رقص کیا۔
تاہم اس سے قبل سابق کرکٹر معین خان نے بھی اپنے بیٹے اویس خان کی شادی پر رقص کیا، معین خان کے بیٹے قومی بلے باز اعظم خان نے بھی شادی کی تقریب میں اپنی پرفارمنس سے مداحوں کی داد سمیٹی تھی۔

Back to top button