سارہ علی خان کا بھائی کو فلموں میں آنے سے قبل نصحیت

بالی ووڈ کے سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان نے اپنے چھوٹے بھائی ابراہیم علی خان کی خوش قسمتی پر ناز کرتے ہوئے انہیں فلم انڈسٹری میں ڈیبیو سے قبل نصیحت کی ہے کہ وہ باہمت اور انسان دوست بنے رہیں۔
سارہ علی خان یوں تو گزشتہ 2 سال سے فلم انڈسٹری کا حصہ ہیں اور انہوں نے سشانت سنگھ سے لے کر رنویر سنگھ اور ورون دھون جیسے اداکاروں کے ساتھ کام بھی کیا ہے۔
تاہم خبریں ہیں کہ جلد ہی ان کے بھائی ابراہیم علی خان بھی بالی ووڈ میں انٹری دیں گے اور انہوں نے چھوٹے بھائی کو فلموں میں آنے سے قبل مشورہ دیا ہے۔
سارہ علی خان نے چھوٹے بھائی کی فلم انڈسٹری میں انٹری کو ان کےلیے خوش قسمتی قرار دیا۔ سارہ علی خان کا کہنا تھا کہ ابراہیم علی خان خوش قسمت ہیں کہ وہ فلموں میں آنے والے ہیں، تاہم وہ انہیں فلم ڈیبیو سے قبل مشورہ دینا چاہتی ہیں کہ وہ باہمت اور انسان دوست بنے رہیں۔
سارہ علی خان نے اعتراف کیا کہ ابھی وہ اس قابل نہیں بنیں کہ وہ اپنے چھوٹے بھائی کو کامیابی یا ناکامی کے مشورے دیں، تاہم وہ انہیں تجویز دے رہی ہیں کہ وہ ہاہمت شخص بن کر رہیں۔ انہوں نے کہا کہ ابراہیم علی خان کو مشورے دینے کےلیے ان کی والدہ اور والد موجود ہیں اور ان کی مشورے دینے کی اوقات نہیں۔ انہوں نے بھائی کے فلم انڈسٹری میں داخل ہونے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ زندگی میں ہر ایک شے اور مسئلے کو الگ الگ طریقوں سے دیکھنے اور سمجھنے کی ضرورت ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے امید کا اظہار کیا کہ ابراہیم علی خان فلمی دنیا میں الگ مقام بنانے میں کامیاب جائیں گے، کیوں کہ وہ دکھنے میں بھی پرکشش ہیں۔ اگرچہ سارہ علی خان نے بھائی کی فلم انڈسٹری میں بات کی، تاہم انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ وہ کب تک اور کس فلم کے ذریعے بالی ووڈ میں انٹری دیں گے؟
سارہ علی خان سے قبل ان کے والد سیف علی خان بھی یہ کہہ چکے ہیں کہ ان کے بیٹے ابراہیم علی خان بھی ان کی طرح فلموں میں دکھائی دیں گے۔ رواں برس نومبر میں ایک انٹرویو کے دوان سیف علی خان کا کہنا تھا کہ ابراہیم علی خان کے پاس کرکٹ اور شوبز کی فیلڈ میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا تھا اور انہوں نے اداکاری کا انتخاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں فیلڈز میں اپنا نام بنانے کےلیے سخت محنت کی ضرورت ہے اور انہیں امید ہے کہ ابراہیم علی خان شوبز میں اچھا مقام کرنے میں کامیاب جائیں گے۔ انہوں نے کہا تھا کہ انہیں یقین ہے کہ ان کا بیٹا ان سے بھی آگے جائے گا اور شوبز میں ایک منفرد مقام بنانے میں کامیاب جائے گا۔ والد اور بڑی بہن کی جانب سے ابراہیم علی خان کی شوبز میں انٹری سے متعلق باتیں کیے جانے کے بعد اب خیال کیا جا رہا ہے کہ وہ آئندہ سال کے اختتام تک ممکنہ طور پر کسی فلم میں دکھائی دیں گے۔
خیال رہے کہ ابراہیم علی خان کے والد کی طرح ان کی دادی شرمیلا ٹیگور، پھوپھو سوہا علی خان، والدہ امریتا سنگھ اور سوتیلی ماں کرینہ کپور بھی شوبز سے وابستہ ہیں۔ ابراہیم علی خان کی بڑی بہن سارہ علی خان نے بھی 2018 میں شوبز میں انٹری دی تھی اور تین دن قبل ہی ان کی نئی فلم قلی نمبر ون ریلیز ہوئی ہے، جس میں وہ ورون دھون کے ساتھ رومانس کرتی دکھائی دیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button