سارہ علی خان کی ہونیوالے شوہر کیلئے انوکھی شرط
بھارتی اداکارہ سارہ علی خان نے اپنے ہونے والے دولہے کے لیے انوکھی شرط رکھتے ہوئے ہوئے کہا ہے کہ میرے شوہر کو بیاہ کر دُلہن کے گھر آنا ہوگا۔
سارہ علی خان نے بتایا کہ ان کی ماں روزمرہ زندگی میں ان کی ‘تیسری آنکھ’ کا کردار ادا کرتی ہیں ، اس لیے ان کے ہونے والے شوہر کو رخصت ہو کر ان کے گھر آنا ہوگا۔
سارہ علی خان بالی وڈ سٹار سیف علی خان کی بیٹی ہیں، سیف علی خان اور امریتا سنگھ کی شادی 1991 میں ہوئی لیکن 2004 میں دونوں کے درمیان علیحدگی ہوگئی جس کے بعد سارہ کو ان کی ماں نے اکیلے ہی پالا۔
بالی ووڈ سٹار نے کہا کہ اکیلی ماں کے ساتھ رہنا زندگی کو ضرورت سے زیادہ مشکل بنا دیتا ہے اور جلد ہی حقیقی دنیا آپ کے سامنے آ جاتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ن لیگ ، پیپلز پارٹی امیدواروں کی نا اہلی درخواست مسترد
سارہ علی خان نے کہا کہ ان کے شوہر کو شادی کے بعد ان کے ہی گھر میں شفٹ ہونا پڑے گا۔میں کسی ایسے شخص سے شادی کروں گی جو میری ماں کے ساتھ رہ سکتا ہو۔ سارہ نے بتایا کہ وہ اپنی والدہ کو کبھی اکیلا نہیں چھوڑیں گی ۔
