سام سنگ ایس20 کاکیمراسسٹم دیگرفونزسےبالکل مختلف

سام سنگ کے نئے فلیگ شپ گلیکسی ایس 20 سیریز کے فونزآئندہ ہفتے متعارف کرائے جارہے ہیں اور یہ اس کمپنی کی سب سے منفرد ڈیوائسز ثابت ہونے والی ہیں۔
درحقیقت سام سنگ نے اس بارگلیکسی ایس 10 سیریزکے مقابلے میں گلیکسی ایس 20 سیریز میں متعدد اہم تبدیلیاں کی ہیں، مگر کیمرا سسٹم سب سے نمایاں ہے جو اب تک اس کمپنی کے کسی فون میں سامنے نہیں آیا۔ کیمرے کے لیےسام سنگ کی جانب سے متعدد نئےسافٹ وئیرفیچرزبھی دیئے جارہے ہیں اور اب ایک لیک میں بتایا گیا ہے کہ گلیکسی ایس 20 سیریز کے فونز کے تمام بیک کیمرے بیک وقت تصویر(بنیادی طورپر3 تصاویر) لینےکےلیےاستعمال ہوسکیں گے۔
سام موبائل نے ایکس ڈی اے ڈویلپر کےحوالےسےبتایا کہ سام سنگ نے اس فیچر کو کوئیک ٹیک کا نام دیا ہے جس کی مدد سے ایس 20 اسٹینڈرڈ کے بیک پرموجود تینوں کیمروں کوکسی منظر کی تصویر لینے کے لیے بیک وقت استعمال کیا جاسکے گا اورپھر صارفین کی مرضی ہوگی کہ وہ ان تینوں تصاویر میں سے کس کو سیو کرنا چاہتا ہے۔ اس طرح کا فیچر آئی فون 11 میں بھی دی گیا مگراسے استعمال کرنےکےلیے تھرڈ پارٹی ایپ کی ضرورت پڑتی ہے جبکہ سام سنگ نے اسے فون کی کیمرا ایپ کا حصہ بنایا ہے۔
اس سے قبل ان تینوں فونزکی تصاویر بھی لیک ہوچکی ہیں۔ گلیکسی ایس 20 میں ریکٹینگولر کیمرا موڈیول بیک پر دیا گیا ہے جس میں 3 کیمرے اورایل ای ڈی فلیش موجود ہے، جبکہ والیوم بٹن اورپاوربٹن دونوں دائیں جانب ہیں، جبکہ بائیں جانب سے بیکسبی بٹن کو نکال دیا گیا جبکہ فرنٹ کیمرا انفٹنی اوڈسپلے میں دیا گیا ہےجو درمیان میں موجود ہے۔
گلیکسی ایس 20 پلس ڈیزائن میں ایس 20 جیسا ہی ہے بس اس کی اسکرین زیادہ بڑی ہے جبکہ بیک پر3 کی جگہ 4 کیمرے موجود ہیں۔ دونوں کے مقابلے میں گلیکسی ایس 20 الٹرا بہت مختلف ہے کیونکہ اس میں بیک پرکیمرا موڈیول منرد ہے اور اس میں بھی 4 کیمرے دیئےگئے ہیں، جبکہ فرنٹ پر ایک ہی کیمرا ہے۔ تاہم گلیکسی ایس20 الٹرا میں پیری اسکوپ سنسر موجود ہے جو 10 ایکس آپٹیکل زوم اور100 ایکس ڈیجیٹل زوم کی صلاحیت رکھتا ہے، جسے کمپنی نے اسپیس زوم کا نام دیا ہے۔
اس سے قبل ایک اور لیک میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ گلیکسی ایس 20 الٹرا دنیا کا پہلا اسمارٹ فون ہوگا جس میں 16 جی بی ریم دی جائے گی جبکہ 5000 ایم اے ایچ بیٹری 45 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتی ہوگی۔ یہ سام سنگ کا پہلا فون ہوگا جس میں 108 میگا پکسل مین کیمرا دیا جائے گا جبکہ دنیا کا پہلا فون ہوگا جس میں فرنٹ پر 40 میگا پکسل سیلفی کیمرا ہوسکتا ہے۔ گلیکسی ایس 20 کے تینوں فونز11 فروری کو سان فرانسسکو میں ایک ایونٹ کے دوران متعارف کرائے جائیں گے۔
