سام سنگ گلیکسی ایس20 کی تصاویرلانچنگ سے پہلے لیک

سام سنگ کے سال کے اہم ترین ایونٹ جس میں وہ اپنے فلیگ شپ ڈیوائسز کا اعلان کرتا ہے، کے انعقاد میں ابھی چند ہفتے باقی ہیں مگر دنیا بھر کی بڑی ٹیکنالوجی کی ویب سائٹس پر اس کی ممکنہ ڈیوائسز کی تفصیلات سامنے آ رہی ہیں۔
11فروری کو شیڈول ایونٹ میں سام سنگ اپنی سب سے اہم پراڈکٹ گلیکسی سیریز کے نئے اسمارٹ فون کا اعلان کرے گا جس کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ اس کا نام گلیکسی ایس 20 ہو گا۔ ابھی اس بارے میں کوئی حتمی اعلان نہیں کیا گیا ہے مگر اس ڈیوائس کی ابھی سے کچھ مبینہ تصاویر لیک ہو گئی ہیں۔ رپورٹس کے مطابق سام سنگ کے نئے فلیگ شپ فون کا نام گلیکسی 11 نہیں ہو گا بلکہ اسے گلیکسی 20 ایس کا نام دیا جائے گا۔
لیک ہونے والی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اسٹارٹ اپ اسکرین پر گلیکسی ایس 20پلس لکھا ہے اور یہ فون 5 جی ٹیکنالوجی کے استعمال کے قابل بھی ہو گا۔ مگر، اینڈرائڈ فورم ایکس ڈی اے ڈویلپرز کے مطابق 5 جی کا آپشن تمام ممالک میں دستیاب نہیں ہو گا کیونکہ کچھ ممالک میں یہ فون صرف 4 جی ٹیکنالوجی کے ساتھ لانچ کیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ لیک تصاویر کے مطابق مذکورہ فون کئ بیک کیمروں کے ساتھ لانچ کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button