سشانت کی خودکشی کے بعد عالیہ بھٹ اور کرن جوہر کو تنقید کا سامنا

بالی ووڈ اداکارسشانت سنگھ راجپوت کی موت کے بعد اداکارہ عالیہ بھٹ اور کرن جوہر کو لوگوں کی جانب سے تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔سشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی کے بعد لوگوں نے عالیہ بھٹ اور کرن جوہر کو ایک پرانی ویڈیو یاد دلادی جس میں دونوں پر سشانت سنگھ راجپوت کا مذاق اڑانے کا الزام لگایا گیا۔
چونکہ کہا جا رہا ہے کہ اداکار سشانت سنگھ نے خودکشی ڈپریشن کی وجہ سے کی ہے۔لہذا لوگوں کی جانب سے یہ سوال اٹھایا جا رہا ہے کہ آخر ایسی کیا وجہ تھی جس کے باعث وہ ڈپریشن کا شکار تھے۔جس کے بعد لوگوں نے اداکار کی سابقہ زندگی کو ٹٹولنا شروع کر دیا۔لوگوں نے ایک ایسی ویڈیو ڈھونڈ نکالی جس میں عالیہ بھٹ اور کرن جوہر پرسشانت کا مذاق اڑانے کا الزام لگایا گیا،عالیہ بھٹ نے جب کافی ود کرن میں شرکت کی تو ان سے سشانت سے متعلق سوال کیا گیا جس پر انہوں نے کہا کہ وہ کون ہے؟عالیہ کو 3 اداکاروں کے نام دئیے گئے اور پوچھا گیا کہ آپ ان میں سے کس کو مارنا چاہیں گی تو انہوں نے سشانت سنگھ کا نام لیا۔
Hey everyone, we got a hypocrite here. He and alia mocked him for being a TV actor. Alia is a symbol of nepotism and Karan the promoter. Bollywood is filled with selfish people who care for others only after they die. Glad i have stopped watching their movies.#SushantSingh pic.twitter.com/7KK7ZlzfuQ
— Aman Shrivastav (@A_M_A_N_26) June 14, 2020
انہی بیانات کی وجہ سے عالیہ بھٹ اور کرن جوہر کو تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے کیونکہ کرن نے اپنے شو میں ان سے متعلق ایسے سوالات کیے۔ جب کرن جوہر نے ٹویٹ کر کے کہا کہ یہ خبر ان کے لیے کس قدر دل توڑنے والی ہے تو لوگوں نے انہیں نہیں تنقید کا نشانہ بنایا۔کسی نے انہیں ہپوکریٹ تو کسی نے نیپوٹزم کا پروموٹر قرار دے دیا۔
https://twitter.com/astshrest/status/1272218677610311681?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1272218677610311681&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.urdupoint.com%2Fdaily%2Flivenews%2F2020-06-15%2Fnews-2417925.html
لوگوں کا کہنا ہے کہ اچانک لوگوں کو سشانت کتنی پرواہ ہونے لگی ہے لیکن اب تک انڈسٹری سے جڑے ہر بڑے نام ہیں ان کے ساتھ صرف آؤٹ سائیڈر کی طرح ہی سلوک کیا ہے۔
کہا جا رہا ہے کہ سشانت کو یہ گلہ ہوتا تھا کہ بالی وڈ انڈسٹری میں انہیں قبول نہیں کیا جا رہا اور انہیں پارٹیز میں بھی نہیں بلایا جا رہا ہے۔
