سلیکشن کمیٹی میں غلط فیصلوں پراحتساب ہوگا،محسن نقوی

چیئرمین کرکٹ بورڈ محسن نقوی کاکہنا ہے کہ سلیکشن کمیٹی میں غلط فیصلوں پراحتساب ہوگا۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا صحافیوں سے گفتگو میں کہنا تھا کہ غصے میں کوئی فیصلہ نہیں کرتے، بابر اعظم کو قیادت سے ہٹانے کا فیصلہ نہیں کیا، سلیکشن کمیٹی میں بھی غلط فیصلے کرنے وا لوں کااحتساب ہوگا، فٹنس معیار پر پورا نہ اترنے والے کھلاڑی کو سنٹرل کنٹریکٹ نہیں دیا جائے گا، قومی ٹیم میں جگہ بنانے کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنا لازمی ہوگا۔
