سمندری طوفان مشرقی ساحلوں سے ٹکرا گیا، نیویارک اور نیوجرسی میں ایمرجنسی نافذ

طاقتور سمندری طوفان کے باعث مشرقی ساحلی ریاستوں میں شدید بارشیں، تیز ہوائیں اور سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی

امریکا: طاقتور سمندری طوفان نارایسٹر مشرقی ساحلوں سے ٹکرا گیا، جس کے بعد مشرقی ساحلی ریاستوں میں طوفانی ہواؤں اور بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی۔

امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ساحلی علاقوں میں 100 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے ہوائیں ریکارڈ کی گئی ہیں، جبکہ کئی رہائشی علاقے زیرِ آب آگئے اور متعدد درخت گر گئے۔

رپورٹ کے مطابق کئی گاڑیاں کئی فٹ پانی میں ڈوب گئیں، جبکہ متاثرہ ریاستوں میں ایک لاکھ سے زائد صارفین بجلی سے محروم ہیں۔

خراب موسم کے باعث 445 پروازیں منسوخ جبکہ 3 ہزار سے زائد پروازیں تاخیر کا شکار ہوئی ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نیویارک اور نیوجرسی کی متاثرہ کاؤنٹیز میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

Back to top button