سنجے دت نے وسیم اکرم کو کرکٹ کا بھگوان قرار کیوں دیا؟

معروف بالی ووڈ سٹار سنجے دت نے انکشاف کیا ہے کہ وسیم اکرم میرے پسندیدہ کرکٹرز میں سے ایک ہیں، وہ کرکٹ کے بھگوان ہیں، ان کی ریورس سوئنگ سے سب ڈرتے ہیں، دبئی میں ایک ایونٹ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سنجے دت نے کہا کہ میں وسیم بھائی کے ساتھ یہاں بلائے جانے کو اپنے لیے اعزاز سمجھتا ہوں، وہ میرے بھائی ہیں جنہیں میں کئی سالوں سے جانتا ہوں، میں نے اپنی زندگی میں جو بہترین کرکٹرز دیکھے ہیں یہ ان میں سے ایک ہیں اور وہ کرکٹ کے بھگوان ہیں، اس موقع پر انہوں نے وسیم اکرم کی باؤلنگ بالخصوص ریورس سوئنگ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان کی ریورس سوئنگ سے سب ڈر جاتے تھے، واضح رہے کہ وسیم اکرم کی فاسٹ باؤلنگ کا ہر خاص و عام معترف ہے اور وہ آئی سی سی ہال آف فیم میں بھی شامل ہیں، ٹیسٹ اور ون ڈے میں دو، دو ہیٹ ٹرک کا اعزاز حاصل کرنے والے وسیم اکرم نے 104 ٹیسٹ میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 414 وکٹیں حاصل کیں، 1996اور 1999 ورلڈ کپ میں پاکستان کی قیادت کرنے والے سوئنگ کے سلطان نے 356 ون ڈے میچوں میں 502 وکٹیں لیں۔واضح رہے کہ وسیم اکرم نے پاکستانی فلم انڈسٹری میں بھی قدم رکھ لیے ہیں، ان کی اپنی اہلیہ شنیرا کے ساتھ فلم ’’ منی بیک گارنٹی‘‘ گزشتہ سال اپریل میں سینما گھروں کی زینت بنی تھی، فیصل قریشی کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم نے 380.3 ملین بھارتی روپوں کا کامیاب بزنس کیا، فلم کی پروڈکشن ٹیم میں فیصل قریشی، زین فاروقی اور سعید فلک شامل ہیں، جبکہ دیگر کاسٹ میں فواد خان، عائشہ عمر، حنا دلپذیر، السفینا، گوہر رشید، اور جان ریمبو شامل ہیں، فلم میں تمام اداکاروں کی پرفارمنس کو کافی سراہا گیا ہے، خاص طور پر ڈیبیو کرنے والے سابق فاسٹ بائولر وسیم اکرم کی کارکردگی کی بھی تعریف کی گئی ہے۔

Back to top button