سورج گرہن کا براہ راست نظارہ کرنے والے 15 افراد بینائی سے محروم

بھارت کی ریاست راجستھان کے گزشتہ برس دسمبر میں ہونے والے سورج گرہن کا براہ راست نظارہ کرنے والے 15 افراد بینائی سے محروم ہوگئے۔ جے پور میں 10 سے 20 سال تک کی عمر کے لوگوں نے 26 دسمبر کو ہونے والے سورج گرہن کا براہ راست نظارہ کیا تھا۔
ان افراد کو آنکھوں میں درد کی شکایت اور اندھیرے (کچھ نظر نہ آنے) کے بعد اسپتال منتقل کیا گیا، ڈاکٹرز نے انہیں آئی سی یو میں رکھنے کے بعد چند ٹیسٹ کیے۔
ٹیسٹ کی رپورٹس آنے کے بعد ڈاکٹرز نے خدشہ ظاہر کیا کہ مذکورہ افراد کی بینائی کبھی واپس نہیں آسکتی۔ ڈاکٹر کے مطابق سورج گرہن کو خصوصی چشموں کے بجائے براہ راست دیکھنے سے متاثرہ افراد کی ’سولر ریٹ نیٹس‘ یعنی آنکھوں کی نازک جھلی متاثر ہوگئی ہے۔
رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی کہ متاثرہ افراد کی آنکھوں میں موجود ’ریٹینا‘ کی تہہ بھی جل گئی جس کے باعث اُن کی بینائی بالکل ختم ہوچکی ہے۔
ڈاکٹرز کا یہ بھی کہنا ہے کہ تین سے 6 ہفتوں کے دوران ریٹینا ٹھیک ہوجاتی ہے، متاثرہ افراد انتہائی نگہداشت وارڈ میں زیر علاج ضرور ہیں مگر ابھی تک کوئی بڑی پیشرفت سامنے نہیں آسکی۔
یاد رہے کہ گزشتہ سال کا آخری سورج گرہن 26 دسمبر کو ہوا جس کا نظارہ پوری دنیا میں دیکھا گیا اس کا دورانیہ چھ گھنٹے تک رہا۔ طاقت ور ترین سورج گرہن کو ماہرین نے رنگ آف فائر کا نام بھی دیا تھا، گرہن لگنے کے دوران کئی ممالک میں دن کے اوقات میں بالکل اندھیرا چھا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button