نازیبا ویڈیو: فرحت عباس شاہ کا بیٹے سے اعلان لاتعلقی

معروف شاعر اور فنکار فرحت عباس شاہ نے اپنے بیٹے اور معروف یو یو ٹیوبر شاہ میر عباس کی غیر اخلاقی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد اس سے اعلان لاتعلقی کردیا جبکہ بیٹے نے باپ کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وہ ایسے معاملات دل ہر نہیں لیتا۔
اپنے بیٹے کی ایک لڑکی کے ساتھ نازیبا ویڈیو وائرل ہونے کے بعد فرحت عباس نے موقف دیتے ہوئے کہا کہ میرا اب شاہ میر سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ جب سے شاہ میر نے نافرمانی شروع کی تب ہی سے اس کو اس کے حال پر چھوڑ دیا تھا۔ وہ میرے گھر میں نہیں بلکہ الگ رہ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شاہ میر کو ہمیشہ سمجھایا کہ شہرت حاصل کرنا آسان ہوتا یے لیکن اسے سنبھالنا مشکل کام ہے۔ تاہم شاہ میر کو شہرت ہضم نہ ہوئی اور اس نے نافرمانی اور بدتمیزی کا راستہ اختیار کیا، شاہ میرے بچوں میں سب سے ٹیلنٹڈ تھا لیکن اس کی نافرمانی اس کو لے ڈوبی، خدا نافرمانی کی سزا ضرور دیتا ہے اور یہی شاہ میر کے ساتھ ہوا۔
فرحت عباس نے کہا ہے کہ جرم اور ظلم کبھی چپ نہیں سکتے اور آخر کار سامنے آ جاتے ہیں۔ انہوں مزید کہا کہ جو لوگ کہتے ہیں کہ کسی کی پرائیویٹ ویڈیو شئیر کرنا غلط ہے، ان سے کہوں گا کہ ایسا کہنا غلط ہے۔ اس طرح کے معاملے میں مجرم وہی ہوتا ہے جو ویڈیو بناتا ہے یعنی اسے ایسی غیر اخلاقی ویڈیو بنانے کی ضرورت پیش ہی کیوں آئی۔
فرحت عباس نے اپنے بیٹے کی حرکت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہا کہ شاہ میر کو اس طرح کی حرکت نہیں کرنی چاہیے تھی۔ انہوں نے کہا کہ شاہ میر میرے سے نہیں بلکہ اللہ تعالی سے معافی مانگے۔ انہوں نے اہنے ہیغام کے آخر میں کہا کہ دوستوں اور عزیزوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ میرا شاہ میر سے کسی قسم کا تعلق نہیں، نہ ہی شاہ میر کو اپنا بیٹا سمجھتا ہوں اور نہ ہی میں اس کا والد ہوں۔
دوسری جانب وائرل نازیبا ویڈیو پر یوٹیوبر شاہ میر عباس نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ میں اس طرح کی چیزیں دل پر نہیں لیتا۔ ویڈیو کو شیئر کرنے پر شاہ میر نے صارفین کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جو لوگ ویڈیو شیئر کررہے ہیں ان کو شرم آنی چاہیے۔ کیا ان کے گھر کوئی ماں بہن نہیں ہے۔ شاہ میر کا کہنا تھا کہ میں اپنے دشمنوں پر لعنت بھیجتا ہوں۔ میں لیک ویڈیو پر ایک جامع ویڈیو جاری کروں گا ، تاہم ابھی پورے معاملے کو جانچنے کی کوشش کر رہا ہوں۔ میری ویڈیو کا انتظار کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button