سوشل میڈیا کا استعمال ڈپریشن کیوں پیدا کرتا ہے
دور حاضر میں سوشل میڈیا کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا ہے لیکن اس کا حد سے زائد استعمال آپ کو کئی سنگین مسائل اور بیماریوں کا شکار کر سکتا ہے جن میں ڈپریشن نمایاں ہے۔ یہ انکشاف امریکہ میں ہونے والی حالیہ تحقیق کے دوران سامنے آیا ہے۔ میساچوسٹس جنرل ہاسپٹل کے ایکسپیرمنٹل ڈرگز اینڈ ڈائیگنوسٹک سینٹر کی اس تحقیق میں بتایا گیا کہ سوشل میڈیا اور ذہنی صحت کا آپس میں گہرا تعلق ہے۔ اس تحقیق میں 5400 بالغ افراد کو شامل کیا گیا تھا۔
اسکے لیے ایک سال تک ان لوگوں میں سوشل میڈیا کے استعمال اور ڈپریشن کی علامات کا جائزہ لیا گیا۔تحقیق کے آغاز میں کسی فرد میں معمولی ڈپریشن بھی نظر نہیں رپورٹ آیا مگر 12 ماہ کے دوران سوشل میڈیا استعمال کرنے والے متعدد افراد شدید ڈپریشن کا شکار ہو گے۔ یہ لوگ تین مقبول ترین سوشل میڈیا پلیٹ فارمز یعنی اسنیپ چیٹ، فیس بک اور ٹک ٹاک کا استعمال کر رہے تھے۔ تحقیق کرنے والوں نے نتیجہ نکالا کہ سوشل میڈیا کا استعمال واقعی ڈپریشن کا باعث بنتا ہے۔
سوشل میڈیا اور ڈپریشن کا باہمی تعلق جاننے کے لیے ایک اور ریسرچ ٹیم نے 18 سال سے 56 سال تک کے سوشل میڈیا صارفین پر توجہ مرکوز کی جن میں دوتہائی خواتین تھیں۔ تحقیق کے دوران ابتدائی سروے میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے بارے میں تفصیلات حاصل کی گئیں جو وہ استعمال کرتے تھے، ان لوگوں سے خبروں کے حصول کی عادات اور اُداسی یا ڈپریشن ہونے پر سوشل سپورٹ تک رسائی کے بارے میں بھی پوچھا گیا۔ پہلے سروے میں کسی بھی فرد میں ڈپریشن کی علامات ظاہر نہیں ہوئی تھیں مگر فالو اپ سروے میں 9 فیصد افراد میں ڈپریشن میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: فیصل واوڈا نااہلی کیس کا فیصلہ محفوظ کرنے کا عندیہ
یہ ڈپریشن ٹک ٹاک اور اسنیپ چیٹ استعمال کرنے والے 35 سال یا اس سے زائد عمر کے صارفین میں زیادہ دیکھا گیا جبکہ فیس بک میں معاملہ اُلٹا ہوگیا۔ وہاں زیادہ عمر کی بجائے 35 سال سے کم عمر صارفین میں ڈپریشن کے خطرے کو دریافت کیا گیا۔محققین نے بتایا کہ تحقیق کے نتائج سے یہنعندیہ ملتا ہے کہ سوشل میڈیا اور ذہنی صحت کے درمیان واقعی ایک تعلق ہے اور بہت زیادہ سوشل میڈیا استعمال کرنے والے صارفین کواکثر ڈپریشن کا شکار ہو جاتے ہیں۔
