سکھر آمد کے دوران مریم نے سینڈوچز کس سے بچائے؟

دوران سفر گاڑی میں مریم نواز کے ہمراہ مریم اورنگزیب اور پرویز رشید بھی موجود تھے اور مریم نواز نے اس حوالے سے ایک تصویر بھی ٹوئٹ کی ہے— فوٹو: مریم نواز ٹوئٹر
پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز موٹروے کے ذریعے پنجاب سے سندھ آرہی ہیں جہاں وہ پہلے سکھر پہنچیں گی۔سکھر میں مریم نواز ورکرز کنونشن سے خطاب کریں گی جس کے بعد کل گڑھی خدا بخش میں بے نظیر بھٹو کی برسی میں ان کی شرکت متوقع ہے۔دوران سفر گاڑی میں مریم نواز کے ہمراہ مریم اورنگزیب اور پرویز رشید بھی موجود تھے اور مریم نواز نے اس حوالے سے ایک تصویر بھی ٹوئٹ کی ہے۔مریم نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ ’مریم اورنگزیب ، پرویز رشید سے سینڈوچز بچارہی ہیں تاکہ مفتاح اسماعیل کو دے سکیں‘۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اس سفر کے دوران ہم میاں محمد نواز شریف کو نہیں بھول رہے جنہوں نے موٹر وے کا جال بچھایا جس نے علاقوں کو منسلک اور سفر کو آسان بنادیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button