وزارت دفاع اور وزارت ریلوے کا تنازع، معاملہ کابینہ تک پہنچ گیا

نوشہرہ میں سرکاری زمین کے معاملے پر وزارت دفاع اور وزارت ریلوے میں پیدا ہونے والے تنازع کا معاملہ وفاقی کابینہ کو بھیج دیا گیا۔
وفاقی کابینہ کو بھیجی گئی سمری کے مطابق وزارت ریلوے کا کہنا ہے کہ ریلوے نے 2003 میں نوشہرہ کینٹ کے قریب 9.7 کنال زمین لیز پر دی۔سمری میں بتایا گیا ہے کہ وزارت ریلوے نے زمین 33 سال کے لیے زمین لیز پر دے رکھی ہے تاہم نوشہرہ ملڑی لینڈ نے زمین پر کثیر المنزلہ عمارت کے لیے این او سی جاری کرنے سے انکار کر دیا۔وزارت ریلوے کا کہنا ہے کہ وزارت دفاع کا زمین کے حوالے سے مؤقف درست نہیں ہے۔دوسری جانب وزارت دفاع کا مؤقف ہے کہ کینٹ کے نزدیک زمین کمرشل مقاصد کے لیے استعمال نہیں کی جا سکتی۔نوشہرہ میں 10 کنال پر کثیر المنزلہ عمارت تعیر ہو گی یا نہیں، اس کا فیصلہ اب وفاقی کابینہ کرے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button