سینئر صحافی امتیاز عالم کے گھر ڈکیتی کی واردات

سینئر صحافی اور تجزیہ کار امتیاز عالم کے گھر ڈکیتی، ڈاکو لاکھوں روپے، غیر ملکی کرنسی اور زیورات لوٹ کر فرار ہو گئے۔
رائیونڈ روڈ پر نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں رہائش پزیر سینئر صحافی امتیاز عالم کے گھر میں رات تین بجے 6 ڈاکو داخل ہوئے، ڈاکوؤں نے گھر میں موجود پولیس اہلکار اور ڈرائیور کو باندھ دیا۔
امتیاز عالم کی اہلیہ ڈاکٹر نصرت حبیب کے مطابق ڈاکو کھڑکی توڑ کر گھر میں داخل ہوئے اور انہیں تشدد کا نشانہ بنایا، ڈاکو گھر والوں کو یرغمال بنا کر 20 لاکھ روپے نقد، 15ہزار ڈالرز، 5 ہزار یورو، ہیرے کے دو سیٹ اور دیگر طلائی زیورات لوٹ کر فرار ہوگئے۔
واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس افسران موقع پر پہنچ گئے اور واقعے کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ پولیس نے اہل خانہ کو چند ریکارڈ یافتہ ملزمان کی تصاویر بھی دکھائیں۔
چوری کے واقعے کے وقت امتیاز عالم گھر پرموجود نہیں تھے کیونکہ وہ آج کل امریکا میں موجود ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button